لاہور(یواین پی)لاہورمیں مرغی کا گوشت 14 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 274 روپے سے بڑھ کر 288 روپے کلو ہو گئی ہے۔تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 1 روپے کی کمی ہوئے ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 156 روپے سے بڑھ کر 157 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔