لاہور(یواین پی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ فروری میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث بروز جمعرات لاہور شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں درمیان درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات ہونے والی بارش رواں ماہ فروری کے آغاز کی پہلی بارش ہوگی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔