جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ اوردل وجان ہے،لیاقت بلوچ

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

لاہور(یواین پی)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان یکطرفہ طور پر کوئی حل کشمیریوں پر مسلط نہیں کرسکتے، کشمیر زمین کا تنازع نہیں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی آزادی، عقیدہ، انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر علما کانفرنس اور کاسموپولٹین کلب میں سینمار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ اوردل وجان ہے۔ پاکستان کے عوام بلاتفریق کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں پشت بان ہیں۔ 5اگست 2019 کے فاشٹ مودی اقدامات اقوامِ متحدہ قراردادوں، انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے صریحا خلاف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی تمام جماعتوں اور قیادت نے بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر زمین کا تنازع نہیں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی آزادی، عقیدہ، انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، بھارت اور پاکستان یکطرفہ طور پر کوئی حل کشمیریوں پر مسلط نہیں کر سکتے۔کشمیریوں کی رائے کو نظر انداز کر کے کوئی حل کشمیریوں کو قبول نہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5فروری کو پوری قوم سڑکوں پر نکلے گی، یکجہتی کا اظہار کرے گی، کشمیریوں کی روزوالی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ بھارتی عزائم، اقدامات کے مقابلہ میں کشمیری جدوجہد کی پشت بانی کا اعلان ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes