اسحاق ڈار نے شاعری کے رموز سیکھنے کے لئے شاعر ایس ایم صادق کی شاگردی اختیار کر لی

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اپنے خوابوں کی تعمیر کے لئے معروف شاعر ایس ایم صادق کی شاگردی اختیار کی شاعر اسحاق ڈار
لاہور (یواین پی) نامور شاعر اسحاق ڈار نے شاعری کے رموز سیکھنے کے لئے ملک کے معروف شاعر ایس ایم صادق کی شاگردی اختیار کر لی،میری خواہش ہے کہ اپنے وطن کا نام روشن کر نے کے لئے اچھی شاعری لکھوں اس لئے میں نے اپنے خوابوں کی تعمیر کے لئے معروف شاعر ایس ایم صادق کی شاگردی اختیار کی ان خیالات کا اظہارنامور شاعر اسحاق ڈار نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ شاگردی اختیار کرنے کا مقصد ہے کہ شاعری کے اتار چڑھاؤ اور رنشیب وافراز سیکھ سکوں اس کے لئے مجھے شاعر ایس ایم صادق سے بڑھ کر کوئی اور شخصیت نظر نہیں آئی میں نے انہیں بہت شفیق اور محبت کرنے والا پایا مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog