بلے کو ووٹ دینا ملک کو ڈبونے کے مترادف ہے : فضل الرحمان

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کو کوئی محب وطن ووٹ نہیں دے گا۔ڈیرہ اسماعیل ( ڈی آئی ) خان میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں بلے اور کتاب کے درمیان مقابلہ ہے۔ بلے کو ووٹ دینا ملک کو تباہی کی طرف دکھیلنے اور ملک کو ڈبونے کے مترادف ہے کیونکہ یہ حکومت ہر 4 ماہ بعد نیا بجٹ لے آتی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو روک دیا، اس کا دفتری افتتاح کا کیا مقصد ہے؟ کوئی محب وطن پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔ عوام نے آج اپنے منصوبے کا خود افتتاح کیا، سی پیک منصوبے کے لیے نواز شریف کا بھرپور تعاون رہا، سی پیک منصوبے کا اگلا افتتاح ہم اپنی حکومت میں کریں گے۔ انتخابات کے قریب آتے ہی نالیاں پکی کرا کر ووٹ لینا ووٹ خریدنے کے مترادف ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme