کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 مزدورجاں بحق

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں4 کان کن جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔کانوں اور معدنیات کے محکمے کے چیف انسپکٹر عبدالغنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 7 کان کن کان میں پھنس گئے، ان میں سے چار مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔امدادی کارروائیاں گزشتہ رات شروع کردی گئی تھیں، ریسکیو آپریشن کے دوران تین زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد خان،فضل الرحمن جبکہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes