فیصل آباد،رسم حنا میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) رسم حنا میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے سات نامزد سمیت نو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 215 ر ب کے محلہ ساجد ٹاون کے رہائشی حامد کی جانب سے ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں اس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے ہمسایہ مقصود کے گھر مہندی کی تقریب تھی جس میں ملزمان کی جانب سے کچھ دیر بعد ہی ڈھول کی تھاپ سمیت آتش بازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور پھر ہوائی فائرنگ شروع کردی گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ اس کا بھانجا ثاقب گھر سے باہر نکل کر ملزمان کو فائرنگ کرنے سے منع کیا جس پر ملزمان شعیب، اقبال عرف بالی، عمر فاروق، مقصود، محبوب، فانی ڈوگر، قدیر جٹ سمیت دو نامعلوم ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے بھانجے پر فائرنگ شروع کردی گئی جس کی ذد میں آکر وہ زخمی ہوگیا اور ریسکیو 1122 کے ذریعے زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کی جانب سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کی جانب سے واضح طور پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题