نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
لاہور (یواین پی)نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے زیر اہتمام نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے چیئرمین نعمان اکبر گھمن نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر ایم آر رحمان رانا نے ریلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ سینئر ایگزیکٹو ممبر سید لیاقت حسین بخاری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ایگزیکٹو ممبر عبدالستار عاجز نے کہا کہ ہندوستان فوری طور پر 37A بحال کرے اور کشمیریوں کو از خود یہ فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو ممبر زوہیب طاہر خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے ہندوستان طاقت کے زور پر مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہو گا کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اب آزادی بہت جلد کشمیر کا مقدر ہوگی۔ نشتر ٹاؤن پریس کلب کے صدر عاطف رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی تصویر دنیا کو دکھائی جائے تاکہ ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے۔سینر نائب صدر انجم شہزاد نے تقریر کرتے ہو کہا کہ ہندوستان کو ہوش کے ناخن لے اسے نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس لیے کشمیر سے فوری اپنی فوج باہر نکال لے ورنہ پورا پورا ہندوستان جل کر خاک ہو جائے گا۔ نائب صدر مجدد اعجاز نے کہا کہ ہندوستان کو کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے کشمیر طاقت سے بھی حاصل کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ریلی میں رہنما پاکستان مسلم لیگ رانا راشد، کرپشن فری پاکستان کے مقامی صدر ہارون خان، راہنما پی ٹی آئی اور سینئر نائب صدر نشتر بازار رانا اعجاز اور مقامی افراد اور تاجر حضرات نے بھرپور شرکت کی۔