استعفوں اورعدم اعتماد کا معاملہ مشاورت سےہوگا، مولانا فضل الرحمان

Published on February 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

ڈی آئی خان (یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم گرین سگنل کے انتظار میں ہوتے تو گھر بیٹھتے، اپوزیشن کا معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف چل پڑا، استعفوں اور عدم اعتماد کا معاملہ مشاورت سےہوگا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، عمران خان عوام کے سامنے آکر تو دکھائے۔انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جدوجہد کا ٹارگٹ موجودہ نظام، نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کی تبدیلی ہے، استعفوں اور عدم اعتماد کو مشاورت سے حل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی امانت واپس دلانے اور ایک جائز حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد رائیگاں نہیں گئی اب معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہا ہے۔ہم گرین سگنل کے انتظار میں ہوتے تو گھر بیٹھتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، عمران خان عوام کے سامنے آکر تو دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات دو سیاستدانوں کی ملاقات ہے، سیاستدانوں کی ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ مجھے اس ملاقات سے متعلق فون پر آگاہ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں رابطہ ہوا ہے، شہبازشریف جلد چودھری شجاعت کی عیادت کرنے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题