لاہور(یواین پی) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے ایم کیوایم کی اپوزیشن سے ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، حیران ہوں کہ ہمارے اتحادی ہمارے مخالفین سے مل رہے ہیں، رشتہ جڑنے کے بعد چار لفنگوں کے ساتھ ڈیٹ مارنا بھی شرعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ حکومتی منصوبہ بندی کو مخالفین کے ساتھ شیئر نہ کرے، وزیراعظم نے اتحادیوں کو بہت پیار سے رکھا اور ان کو نفیس کا خطاب دیا ہے، لیکن ایم کیوایم کو چاہیے کہ کم ازکم اس خطاب کی ہی لاج رکھ لے۔انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ ہمارے اتحادی ہمارے مخالفین سے مل رہے ہیں،جب آپ اتحادی ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ جڑجاتا ہے اور اس کے بعد چار لفنگوں کے ساتھ ڈیٹ مارنا بھی شرعی طور پر غلط ہے۔