اوکاڑہ ،کار الٹنے سے ایک خاتون جانبحق، 5 افراد زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )قومی شاہراہ نزد 3 چک پھاٹک کے قریب کار تیز رفتاری کی وجہ سے اُلٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی حادثہ میں کار میں سوار ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئ۔ جبکہ 3 مَردوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت تہمینہ زوجہ فریاد (35سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ حبیب آباد کی رہائشی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题