مانگامنڈی پی پی 171میں 90فیصد آبادی کا سیوریج سسٹم جواب دے گیا

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

مانگامنڈی (یواین پی)لاہور کے علاقے مانگا منڈی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں ناقص سیوریج سسٹم سے گلیوں بازاروں میں سوریج کا گندہ پانی جمع حلقہ کو ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ پی ٹی آئی کی قیادت اپنوں کو نوازنے کیلئے چند مخصوص محلوں میں لگانے لگی جبکہ عوام سیوریج کے مسائل کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوگئی،تفصیلات کے مطابق پی پی 171 کے علاقے مانگا منڈی نوا قلعہ،ہسپتال روڈ،مانگا بستی نہر والی پل،مانگا بائی پاس،تالاب سرائے،رشید ٹاؤن،پیر کالونی،محلہ احمد آباد،چراغ ٹاؤن،چاہ تمولی گاؤں،جئے کا ٹبہ گاؤں،کماس گاؤں،نہلے گاؤں،مراکہ گاؤں،جلیانہ گاؤں،موہلنوال گاؤں سمیت دیگر علاقو ں کے گلی محلوں،چوکوں چراہوں میں سیوریج کا گندہ پانی ندی نالوں کامنظر پیش کر رہا ہے، ہلکی سے بارش ہونے پر سیوریج سسٹم تباہ ہونے کی وجہ سے د و،دو ہفتے گندہ پانی روڈز پر جمع رہتا ہے ہے جسکی وجہ سے گزرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ حلقہ کو ملنے والے ترقیاتی سکیموں کے کروڑو ں کے فنڈ جہاں حکومت کو یا عوامی نمائندوں کو لگانے چاہے وہاں نہیں لگائے جارہے بلکہ مخصوص لوگوں کو نوازنے کی کیلئے مخصوص مقامات پر لگائے جارہے ہیں،جبکہ دوسری جانب جن گلی محلوں کی صورتحال سیوریج کی وجہ سے انتہاہی خراب ہے وہاں مسائل جوں کے توں ہے،عوامی نمائندے بھی وہاں سے کنی کترا کر گزرتے ہیں،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب اوروزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 171میں درینہ مسائل کے حل کیلئے حکومت فنڈ ناقص سیوریج سسٹم ٹوٹی پھوٹی گلیوں میں لگائے جائیں نہ کے من پسند جگہوں پر جہاں لگانے کو ئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes