ہنس مکھ ،پاکستان ٹیلیوژن کراچی مرکز کا مشہوراداکار’’ محمد یونس‘‘ ہے طلال فرحت

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

Talal
لاہور(یواین پی) سنجے دت کی آنے والی مزاحیہ فلم ’’ہنس مکھ پگھل گیا‘‘ کے نام سے جلد شوٹنگ شروع ہونے والی ہے جس میں ان کے صاحبزادے شاہ ران بھی کام کر رہے ہیں، پاکستان ٹیلیوژن، کراچی مرکزپر مختلف قسم کے ڈراموں میں سنجیدہ اور مزاحیہ کرداراداکرنے والے ’’محمد یونس‘‘ وہ اداکار ہیں جو ’’ہنس مکھ‘‘ کے نام سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں، ہنس مکھ کے نام سے بننے والی فلم پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ شب اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے ایک نجی تقریب میں میڈیا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بتائی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی وژن کویہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کے ماضی کے ڈرامے اور کردار پوری دنیا میں پسند کرنے کے علاوہ اچھی طرح سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے شہر پونا میں اداکاری سے جڑی پونا اکیڈمی میں پاکستانی ڈراموں کو اپنے کورس میں شامل کیا گیا ہے اور نئے آنے والے اداکاروں کواداکاری کی تربیت دی جاتی ہے اور انہیں سکھایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اپنے معیار اور اپنے اچھے کام کی وساطت سے پوری دنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے، دوسرے شعبوں کی طرح فلمی دنیا میں بھی دیگر ممالک ایک دوسرے کی فلموں کی کہانیوں کے ساتھ ساتھ نام بھی کاپی کرنے میں پیچھے نہیں رہتے، یہی نہیں بلکہ اب کرداروں کے حوالے سے بھی نام لیے جانے لگے ہیں اس کی تازہ مثال بھارت کی فلم انڈسٹری میں مشہورفلمی اداکارسنجے دت کی نئی بننے والی مزاحیہ فلم ہے، جس کانام’’ہنس مکھ پگھل گیا‘‘رکھا گیا ہے، پاکستان ٹیلیوژن کے کراچی سینٹرپر مختلف قسم کے ڈراموں میں مزاحیہ کرداراداکرنے والے ’’محمد یونس‘‘ وہ اداکار ہیں جو اپنے اصل نام کے بجائے ’’ہنس مکھ‘‘ کے نام سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں،میری معلومات کے مطابق ان کو ماضی میں ڈرامے میں ایک کردار دیا گیا تھا جب سے ہنس مکھ کا نام لیا جانے لگا، محمد یونس کے چہرے پر کبھی غمگساری اور پریشانی کے تاثرات دیکھنے کو نہیں ملے،،مگر مسکراہٹ ان کے چہرے پر ہمیشہ رقص کرتی رتی ہے ، اس لیے یونس کو کئی برسوں سے ’’ہنس مکھ‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے،تمام پروڈیوسرز، اداکار اور ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر چاہنے اور جاننے والے انہیں ’’ہنس مکھ‘‘ کے نام پکارتے ، ’’ہنس مکھ‘‘ گو کہ تعلیم یافتہ نہیں مگر اپنے شعبے میں کام کے حوالے سے منجھے ہوئے ہیں، پی ٹی وی کراچی ٹیلیویژن کی خوش نصیبی ہے کہ محمد یونس جیسا اداکار ان کے پاس ہے جس کو بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنے نام سے ایک پہچان مل گئی ہے، امید ہے کہ محمد یونس کو صرف نام ہی کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں اپنی اداکاری کی وجہ سے جلد ہندوستان کی جادوئی فلمی نگری میں اداکاری کرنے کاضرور موقع ملے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy