تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبرپورے نہیں، فروغ نسیم

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی (یواین پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت کے خلافتحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پا س نمبرپورے نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوتے تو انتظار نہ کرتی، نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حالیہ سیاسی گہما گہمی عام الیکشن کی تیاریاں ہیں اور کچھ بھی نہیں، سیاسی شور شرابا جمہوری حق ہے مگر ریڈ لائن عبور نہ کی جائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں اے پی سی میں شرکت کے شکریہ کے لیے ہیں۔ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارا تحریری معاہدہ ہے اور عمل در آمد کے لیے یاد دہانی کراتے رہتے ہیں، لیکن ان کی جماعت وہ کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme