کراچی (یواین پی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہوکر 174.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت 50 پیسے بڑھ کر 176.8 روپے ہوگئی۔مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد سے کمی ہوئی ہے۔واضح رہے گزشتہ 2 روز میں ڈالرکی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم جمعرات ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔