سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائیگی ثاقب خورشید

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

saqib
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائیگی وہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ملنے والی ذاتی گرانٹ سے منڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرائینگے ۔جبکہ منڈی میں بیت الخلاء کی تعمیر بھی جلد ہو گی یہ بات انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں سبزی و پھلوں کی نیلامی اور نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ڈی ڈی او زراعت راؤ محمد اشفاق ، سماجی شخصیت راؤ محمد اسحاق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میاں ثاقب خورشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اراکین اسمبلی اور سرکاری افسران منڈیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرکے سبزی و پھلوں کے دام اعتدال پر رکھنے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں نئی سبزی و فروٹ مارکیٹ کے قیام کے بعد آڑھتیوں اور خریداروں کو جن مشکلات کا سامنا ہے انہیں جلد دورکرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں پھڑ کو پختہ کرنے کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بیت الخلاء کی تعمیر کی جائیگی انہوں نے آڑھتیوں کی طرف سے حفاظتی باڑ سے راستہ بنانے کے مطالبہ پر کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر منڈی کے اردگرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جا بجا راستوں سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوں گے۔انہوں نے منڈی میں رجسٹر شکایات اور نرخنامہ کا بھی جائزہ لیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy