سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 144 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

لاہور(یواین پی )سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 144 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر غلام یاسین کی سربراہی میں ہومیو ڈاکٹرز کی ٹیم نے ملک کے مختلف شہروں سے آۓ 200 سے زائد بچوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں فری کیمپ ہر مہینے کی پہلی اتوار کو سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں لگایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog