دیرینہ نادہندہ الاٹیز کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے سٹی کے نادہندہ الاٹیز سے بقایا جات کی وصولی کے لئے ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے۔اس سلسلے میں نادہندگان سے رابطوں کا سلسلہ موثر بنائیں۔انہوں نے یہ ہدایت پراجیکٹ مینجر یونٹ ایف ڈی اے سٹی آفس میں منعقدہ ہفتہ وار ریویو میٹنگ کے دوران مختلف ترقیاتی وانتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اسد مجید اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے ریکوری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دیرینہ نادہندہ الاٹیز کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں جن کے پلاٹ بھی منسوخ کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی وصولی کے سلسلے میں ہر ماہ کارکردگی میں اضافہ ہونا چاہیے۔انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کے بلاک اے ون اور اے ٹو کے پارکس کی تزئین وترقی کے کام تیزی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو بہتر بنانے،صفائی ستھرائی و سیکیورٹی کا خیال رکھنے اور بجلی کے بقایا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes