اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے نام خصوصی پیغام‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی ہیں اور 13 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ تحصیل کی غیور عوام محنت کش اور مزدور طبقہ سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی کو کامیاب کرائیں‘ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آمریت کیخلاف دما دم مست قلندر کی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے۔ اور جس کی ابتداء 13 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی کی کامیابی سے شروع ہوگی۔ اور 27 مارچ کو اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلاتے ہوئے سلیکٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کر دینگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان آمریت کیخلاف ہمیشہ سر فہرست سیاسی جدوجہد میں رہا ہے۔ جنرل ایوب خان کی آمریت کے خاتمے کیلئے قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو شہید نے اسی ڈیرہ اسماعیل خان سے ایوبی آمریت کیخلاف اپنی تحریک شروع کی جس کو آمر جنرل ایوب خان نے ٹیلی ویژن کے قومی خطاب میں تسلیم کیا کہ ایک چھوٹے سے قصبے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک چنگاری اٹھی اور جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایوب خان نے طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اقتدار سے علیحدگی اختیار کی۔ اس کا تمام تر کریڈٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈیرہ وال آبادی کو جاتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 1968 ء کی طرح 13 فروری کو ڈیرہ کی عوام فیصل کریم خان کنڈی کی کامیابی کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کراے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مظلوم محنت کش، مزدور طبقات کی نمائندہ جماعت ہے