اوکاڑہ،ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل پر سوار خاتون جانبحق، خاتون اور مَرد سمیت 2 افراد زخمی

Published on February 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )رینالہ خورد بائی پاس نزد تاج محل مارکی کے قریب پولٹری لےجانے والی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئ جبکہ دوسری خاتون اور مَرد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاجانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت معراج بی بی زوجہ اشرف (50سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ 39 ہارنیاں والا کی رہائشی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog