مہنگائی سے نجات حاصل کر نے کیلئے لانگ مارچ کرنا ہوگا، نوید قمر

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

ٹنڈو محمد خان(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر نوید نے کہا ہے کہ ٹنڈو محمد خان سمیت ملک بھر سے پریشان عوام عمران کو پریشان کرنے کو تیار ہیں۔نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاصخیلی برادری کے سردار حاجی محمد انور خاصخیلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو عمران خان سے جان چھوڑنے کے لیے لانگ مارچ کا اعلان بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا، ٹنڈو محمد خان سمیت ملک بھر سے پریشان عوام عمران کو پریشان کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے نجات حاصل کرنا ہے تو لانگ مارچ کرنا ہوگا، ٹنڈو محمد خان سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题