لاہور: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیسن روئے اور کپتان کی شاندار بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ’سرفراز‘ ہو گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 199 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی، جیمز فالکنر نے دو شکار کیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنرز جیسن روئے اور احسان علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو برق رفتاری سے آگے بڑھایا۔اپنے دوسرے میچ میں جیسن روئے نے ففٹی مکمل کی تاہم 88 رنز کے مجموعی سکور پر انگلش بیٹر 54 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاداب خان نے قیمتی وکٹ حاصل کی، احسان علی 92 سکور پر پویلین لوٹے۔ دیگر بیٹسمینوں میں جیمز وینس 29، افتخار احمد 4 آؤٹ ہوئے۔آخری لمحات میں عمر اکمل اور سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی۔ سکینڈ لاسٹ اوور میں عمر اکمل 8 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔