خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ آج اتوار کو ہو گی

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

پشاور (یواین پی) خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ اتوار کو ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہو گی۔صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو گی، انتخابات کےپہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پرتوڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题