ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی اور ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ سید سجاد شیرازی نے شہر بھر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر قائم پیپلز پارٹی کے کیمپوں میں موجود پیپلزپارٹی کے کارکنان سے دن بھر ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہا ۔ جبکہ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی اور امیدوار سٹی میئر ڈیرہ فیصل کریم خان کنڈی نے اپنے اپنے ووٹ پول کیے ۔ اور پولنگ بوتھوں کے باہر سارا دن مختلف جماعتوں کے ترانے اور نعرے بازی ہوتی رہی ۔ خاص کر سرکلر روڈ اسلامیہ سکول کی طرف سارا دن بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا مختلف پولنگ بوتھوں پر جم غفیر رہا ۔ جبکہ سٹی میں غیر سرکاری غیر حتمی تجزیہ سارا دن لوگ لگا تے رہے ہیں۔ اور پورے شہر میں ایک مقام کے علاوہ کہیں بھی کوئی لڑائی جھگڑے کی خبر نہیں آئی ۔ جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر ہوائی فائرنگ لاتوں مکوں کی بھر مار چند گھنٹے جاری رہی ۔ ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کے بعد معاملات پر امن طو رپر چلتے رہے ۔