لاہور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی سے بچاؤ کا عالمی دن آج14 فروری بروز سوموار کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی اوز کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اور سیمینار ز انعقاد پذیر ہوں گے جس میں مقررین ڈاکٹرز مرگی سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔