نارووال(یو این پی)حضرت علی کرم اللہ وجہہ،جرات و بہادری کا پیکر اور علم و معرفت کا بحر بیکراں تھے آپ کی تربیت آغوش نبوت میں ہوئی،آپ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ اور مینارہ نور ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید عبادت علی شاہ بخاری نے گزشتہ روز ہونیوالی محفل ذکر حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی پوری حیات مبارکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں بسر ہوئی۔آپ ایک بہادر جرنیل تھے اور شیر خدا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔آپ نے جرات و بہادری کے جو جوہر دکھائے ان کی مثال نہیں ملتی۔