مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تنویر مسیح نے مسیحی مذہب چھوڑ کے اسلام قبول کر لیا

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

نارووال(یو این پی)تلونڈی بھنڈراں کے نواحی گاؤں رعیہ خاص ضلع نارووال میں آج مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تنویر مسیح نے مسیحی مذہب چھوڑ کے اسلام قبول کر لیا ،زیرنگرانی جماعت اہلسنت حلقہ جماعت اہلسنت تلونڈی بھنڈراں حضرت علامہ مولانا پیر محمد شاہد قادری نے کلمہ پڑھایا ،پیر سید زاہد حسین شاہ گیلانی نے بھی شرکت فرمائی چوہدری ثناءاللہ بھنڈر صدر جماعت اہلسنت اور جماعت کے دیگر رکن بھی موجود تھے اور چوہدری محمد اعظم بھنڈر نمبر دار اور رحمت علی ناگی اصغر مغل اور صوبیدار حاجی مراد الیاس احمد گل امجد علی بھنڈر ملک عبدالحمید بھی موجود تھے پریس کلب تلونڈی بھنڈراں کے چیف ایگزیکٹو محمد زاہد صدیقی صدر میاں محمد افضل, چیئرمین رانا طاہر حیات, انچارج میڈیا سیل محمد عمران شاہ, سینئر نائب صدر ارشاد بٹ, جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق محمود مغل اورلیڈرمیاں بلال سمیت اہلیان علاقہ نے محمد تنویر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امت محمدیہ میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes