عشق مصطفےٰؐ کی شمع فروزاں کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح اپنی جان تک کی پرواہ نہیں بلال سلیم قادری

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

sunni
جھنگ (شفقت سیال)شہزادہ بلال سلیم قادری سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ عشق مصطفےٰؐ کی شمع فروزاں کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح اپنی جان تک کی پرواہ نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج سنی تحریک جھنگ کے زیراہتما م پیغام عشق مصطفےٰؐ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے سنی تحریک کے سربراہ شہزادہ بلال سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان بہت نازک حالات میں ہے ایسے وقت میں پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان مین امن کی خوشبو تب پھیلے گی جب پاکستان میں نظام مصطفےٰؐکا نفاذ قائم ہو گا انہوں نے کہا کہ میں اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پیغام حق کو عام کرنے کیلئے اپنے والد گرامی کی طرح توفیق دی ہے انشاء اللہ اب سنی تحریک اپنے حقیقی مشن کو عام کرنے کیلئے پاکستان میں نظام مصطفےٰؐ کو نفاذ کے لئے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی ہر ممکن کو شش کرے گی ۔اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اس کی خوشبو پھیلے گی کانفرنس میں دویژنل صدر سنی تحریک ناصر عباس نقشبندی ،ضلعی صدر سنی تحریک ساجد محمود رضوی ،رہنما سنی تحریک صاحبزادہ پیر سید جاوید اکبر شاہ سلطانی قادری ، ڈویژنل ناظم اے ٹی آئی حافظ محمد عمران قادری ،تحصیل صدر حضرت خان قادری نے بھی خطاب کیا کارکنان نے اپنے قائد کے والہانہ استقبال کیا اور جھنگ سٹی جامع مسجد شان اولیاء اللہ اجمیری چوک مین لایا گیا اور اختتام پر سب کارکنوں کا شکریہ اد ا کیا ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کے سی ٹی سکین روم میں چوری کی دلیرانہ واردات
جھنگ (یواین پی ):ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کے سی ٹی سکین روم میں چوری کی دلیرانہ واردات کے دوران نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی انتہائی قیمتی مشینری چوری کر کے لے گئے ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ مقدمہ کے اندراج سے گریز کر رہی ہے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ واقعہ کی انکوائری جاری ہے جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سی ٹی سکین روم اٹینڈنٹ و معاو ن عملہ کی ملی بھگت کے بغیر سی ٹی سکین روم سے قیمتی مشینری کی چوری ممکن ہی نہیں نیز انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے شہریوں کو سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم کرنے اور چوری کی واردات کا فوری نوٹس لینے سمیت ہسپتال کے نااہل اور فرائض میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب ذمہ دار حکام کو فوری معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کو انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں دماغی چوٹ لگنے و دیگر نیورو پرابلمز کی تشخیص و علاج معالجہ کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی انتہائی قیمتی سی ٹی سکین مشین فراہم کی گئی تھی مگر بد قسمتی سے نااہل ، ان ٹرینڈ سٹاف نے اس مشینر ی کو غلط استعمال سے خراب کردیا جس کی مرمت کیلئے ابھی اقدامات جاری ہی تھے کہ گزشتہ روز انکشاف ہواکہ سی ٹی سکین مشین سے منسلک انتہائی قیمتی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری راتوں رات چوری کر لی گئی ہے ۔جب اس سلسلہ میں ایم ایس سے دریافت کیاگیا تو انہوں نے بتایاکہ ٹیکنیشنز کی ایک ٹیم مشینری کی چیکنگ کیلئے آئی تھی جس کے بعد اب اس مشینری کے غائب ہونے کاپتہ چلا ہے اس لئے انکوائری کی جارہی ہے کہ یہ قیمتی مشینری کس طرح غائب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انکوائری مکمل ہونے پر مزید کاروائی کی جائے گی تاہم جب ان سے مقدمہ کے اندراج کے بارے میں دریافت کیاگیا تو وہ اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے کیونکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج ہی نہیں کروایا گیا۔ دوسری جانب شہریوں کا کہناہے کہ ہسپتال انتظامیہ ، سی ٹی سکین روم اٹینڈنٹ اور متعلقہ اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر انتہائی قیمتی مشینری کی چوری ممکن ہی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے جہاں جھنگ کے ہزاروں شہری سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں وہیں منظم مافیا کے ذریعے خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچایاگیاہے جو کسی صورت قابل برداشت اقدام نہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سمیت تمام ارباب اختیار سے واقعہ کافوری سختی سے نوٹس لینے اور مشینری کی برآمدگی سمیت ذمہ دار نااہل حکام کو فوری معطل و تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog