اسلام آباد(یواین پی)فاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔