اوکاڑہ (یو این پی)قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس نزد لنک دیپالپور روڈ کے قریب مسافر بس اور اگے جاتے ٹریلر سے ٹکرا گئ۔حادثہ میں بس میں سوار ایک خاتون اور 6 مَرد مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے 3 زخمی متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد کر دی۔ جبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔