عمران خان کو بلا وجہ ہدف تنقید بنانے والے اپوزیشن رہنما اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکا م کوشش کر رہے ہیں؛ ابرار الحق

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

نارووال(یو این پی)نارووال کو سماجی خدمات کے لحاظ سے پوری دنیا میں متعارف کروانے والے،صغری شفیع میموریل ہسپتال کے روح رواں،معروف گلوکار، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ہلال احمر پاکستان کے سربراہ ابرار الحق نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اپنی گر تی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی خاطر عمران خان کو بلا وجہ ہدف تنقید بنانے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکا م کوشش کر رہے ہیں۔سابق حکومت کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ملک کو بد حالی کی دلدل میں دھکیل چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی خدمت کر رہے ہیں اس سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوامی حقوق کا تحفظ،شہروں دیہاتوں میں تعمیر و ترقی،تعلیم صحت،صفائی ستھرائی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی سیاست کر نے پر عوام نے وزیراعظم عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس کووہ ہر صورت پورا کرینگے۔ اس موقع پر انہوں نے معروف شاعر، ادیب، کالم نگار اور صحافی محمد زاہد صدیقی سے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جو پاکستانی عوام کو درپیش بنیادی سنگین اور حقیقی مسائل کا ایک آزمودہ جامع پلان رکھتی ہے اور عوام کو انکی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes