بوریوالا(یواین پی) مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خیالات کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں سید ساجد مہدی سلیم شاہ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ میاں عرفان دولتانہ۔ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان۔پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 162چوہدری کامران یوسف گھمن۔مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد آرائیں نے کہاہے کہ ظالم حکمرانوں نے پہلے بجلی کے نرخوں میں اضافہ بجلی کا جھٹکا دیا اور اب ڈبل چھکا لگا کرعوام پر بجلی پٹرول بمب گرا دیا ہے انہوں اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر عوام دشمن فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نیکہا کہ آئے روز بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ہماری معیشت پرشدیدمنفی اثرات پڑیں گے اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کے باعث غربت بڑھے گی اور غریب لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس جائیں گے