بوریوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاہے کہ ظالم حکمرانوں نے بجلی کے جھٹکوں کے بعد عوام پر پٹرول بمب گرا دیا ہے جو کہ سب کیلئے ناقابل برداشت ہے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو عوام دشمن قرار دیکر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ہماری معیشت بہت برے اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کے باعث غربت بڑھے گی اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس جائیں گے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی عجیب منطق ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہیں اور انہوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہائی جمپ لگا کر 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔