اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بول اٹھے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں رکن پارلیمنٹ کی عزت اچھالے، مجھے مراد سعید سے ہمدردی ہے، معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جاتا تو مراد سعید کی عزت کا تحفظ کیا جاتا، لیکن وہ پارلیمنٹ کی بجائے ایف آئی اے چلے گئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال سے کہا جارہا ہے کہ ماضی کی حکومتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں، آج پتہ چلا کہ پوری دنیا ان کی تباہی کی ذمہ دار ہے، ایک دن میں کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، 5 سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی کبھی بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، پچھلے 2 ماہ میں بجلی کا ریٹ 8 روپے بڑھ گیا، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔