ہارون آباد (یو این پی)ہارون آباد کے قریبی چک 92 چھ ار میں المناک سانحہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 8 بہنوں کے واحد بھائی خضر حیات ارائیں اور سگی بہن شگفتہ بی بی دونوں جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی زخمیوں میں ایک خاتون نمرہ کو جس کے نچلا دھڑ شدید متاثر ہوا ہے بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے اس سے قبل رسکیو فعال ٹیم نے زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہسپتال پہنچایا بتایا گیا ہے کہ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈپلومہ کورس کرکے ملاذمت نہ ملنے پر والد اشرف کے ساتھ معاونت کرتا تھا,دونوں بھائی بہنوں کو ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،لوگوں کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔