اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں ’معاشی ترقی بلند سطح‘ پر جا رہی ہے وفاقی وزیر توانائی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔،انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے،،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں رواں سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا اور ا آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔