نوجوانوں کومصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی، صدر مملکت

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

کراچی (یواین پی)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت مختلف پروگرام کرائے جائیں گے جس کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مفت آئی ٹی کورس کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں انٹری ٹیسٹ ہوئے جس میں بیس ہزار کے لگ بھگ طلبہ وطالبات نے شرکت کی، صدر مملکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے یہاں نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی آن لائن ٹریننگ کا انتظام کیا جائے تو یہ دنیا میں نام روشن کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں آئیں ہیں انکا روزگار دنیا میں ہے جو پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی ہے وہ ان پروگراموں بدولت دنیا بھر میں کماسکتے ہیں۔صدر پاکستان نے مزید کہا کہ حکومت نے فارن انویسٹرز کے لیے بہت سے راستے کھولے ہیں، بل گیٹس جیسی بڑی شخصیت پاکستان کا دورہ کرچکی ہے، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں انویسٹ کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس یہاں آئے انہوں نے ہماری پولیو میں بھی بہت مدد کی اور آج پورے ملک میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں ہے۔صدر پاکستان نے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی پر چلنے والے ہروقت کے ماتم کو بھول جائیں کہ یہ ہوگیا وہ ہوگیا، اپنے مذہب اور اقدار کی طرف دیکھیں، اس پروگرام سے 22لاکھ بچوں نے آئن لائن ٹریننگ حاصل کی ہے، ڈیجیٹل اسکلز پروگرام بھی چل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题