اسلام آباد (یواین پی) “کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں” ، تحریک انصاف کی زرتاج گل اور پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر زرتاج گل اور پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ اور شاعرانہ انداز میں نوک جھونک ہوئی۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے شاعرانہ انداز میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جان ایلیا کا ایک شعر ان کی نذر کیا۔ ناز بلوچ نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ “اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں، سب کے دل سے اتر گیا ہوں میں، تم اپنی انتہاء تو بتاتے، خود کو تھوڑا اور گرا دیتا میں”۔اس کے جواب میں وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی فوری اور طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ “کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں”۔