بوریوالا (یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی میاں عرفان دولتانہ نے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اور دیگر شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،ممبران صوبائی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ، چوہدری اسامہ احمد،سابق چیئرمین صاحبزادہ محمد شاہد،نعیم صابر چوہدری،عتیق الرحمن جنجوعہ،راو غلام مرتضے اور دیگر بھی موجود تھے عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال خصوصا بلدیاتی انتخابات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تقریب کے میزبان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ اس اکٹھ کا مقصد آئندہ تمام معاملات بیٹھ کر مشاورت کے بعد چلائے جا ئیں گے اور ضلع میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اتفاق باہمی مشاورت سے مضبوط،منظم اور فعال بنائیں گے۔