بوریوالا(یواین پی) پیپلزپارٹی تحصیل بوریوالا کے صدر امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدر چودھری کامران یوسف گھمن کی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں گذشتہ روز نواحی گاؤں 429ای بی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سٹی صدرحاجی عنایت اللہ وسیئر،سیکرٹری سلیم قریشی،غلام حیدر جٹ،پیپلز پارٹی گلف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری ضیاء الرحمن گریوال،جمیل طور قلندر ی، تحصیل سیکریٹری ڈاکٹر شمشادالحق اور دیگر نے شرکت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عنایت اللہ وسیئر، سلیم قریشی،ضیاء الرحمن گریوال،غلام حیدر جٹ،اکرم ٹکا اور دیگر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن اور رہنما پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے آج کا یہ اجلاس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی تحصیل بوریوالا کے سینئر نائب صدر بھی موجود تھے۔