لاہور (یواین پی) لیگی اراکین اسمبلی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد،بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی کو بھی جلد واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔لیگی قیادت کی جانب سے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر نہ کریں، جبکہ جو اراکین بیرون ملک موجود ہیں، انہیں بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد ملک واپس آ جائیں۔ دوسری جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی بھی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر چکی۔