ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کی داستانیں رقم کیں جلد انکا احتساب کریں گے
کھوئی رٹہ(یو این پی) چیئرمین زکوٰۃ ضلع کوٹلی وسیم مصطفائی ایڈوکیٹ اورچیئرمین زکوٰۃ تحصیل کھوئی رٹہ سردار عابد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب و ریلی کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر انصر ابدالی تھے چیئرمین زکوٰۃ ضلع کوٹلی وسیم مصطفائی ایڈوکیٹ اور چیرمین زکوٰۃ تحصیل کھوئی رٹہ سردار عابد کو منیلا سے بڑی ریلی کے صورت میں کھوئی رٹہ لایا گیا پارٹی عہدارران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر انصر ابدالی نے کھوئی رٹہ پہنچنے پر ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ریلی کھوئی رٹہ بازار میں پہنچی تو لوگوں نے جگہ جگہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مالا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا ریلی کا اختتام یادگار میرج ہال کے قریب ہوا یادگار میرج ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت قاری اشتیاق نے حاصل کی ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سجاد سائل نے انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر حکومت کے فیصلے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت انصر ابدالی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں دونوں شخصیات اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گی اور عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی مجھے پورا اعتماد ہے دونوں شخصیات انقلاب برپا کریں گی تحریک انصاف کے عہداروں اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے انصر ابدالی نے کہا کہ آپ لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑنے سیاسی میدان میں ہوں عوام علاقہ کی خدمت میرا مشین ہے انشاء اللہ یہ مشین جاری رہے گا پیپلز پارٹی نے اتنے پل دے دیے ہیں لیکن اطراف میں سڑکیں نہیں دی جس سے ہمارا سارا بجٹ سٹرکوں پر لگ رہا ہے پیپلزپارٹی کے بڑے وزیر تھے لیکن کوٹلی میں میڈیکل کالج کیوں نہیں دیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کی داستانیں رقم کیں جلد انکا احتساب کریں گے آخر میں انھوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔