ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے زاہد حسین

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

وزیر اعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے کہا ہے کہ ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات کمشنر کمپلیکس میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام پودا لگا کرموسم بہارشجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی پودا لگایا۔پی ایچ اے اورمحکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور آئندہ چند ایام میں مختلف اقسام کے مزید پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حکومتی اقدامات کے ساتھ تمام طبقات کی معاونت قابل ستائش اور اس امر کا ثبوت ہے کہ وطن عزیز کو سرسبزوشاداب بنانے کے لئے تمام شعبے اور شہری حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام وسیع شجرکاری مہم جاری ہے جس کے تحت دستیاب اراضی پرمختلف اقسام کے قد آورپودے لگاکر ان کی دیکھ بھال اورنشوونما کے لئے بھی موثر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ یہ پروان چڑھیں اور ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت سرکاری دفاتر، گھروں کے لانوں ویگر دستیاب اراضی پر شجرکاری کی جائے جبکہ شہری بھی پودے لگانے کی قومی مہم میں شریک ہوجائیں۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy