منڈی بہاؤ الدین کا جلسہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ ابرار الحق

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

نارووال(یو این پی)منڈی بہاؤ الدین کے کامیاب جلسہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے بیانیہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے باشعور عوام حقائق کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی، سربراہ ہلال احمر پاکستان اور صغری شفیع میموریل ٹرسٹ کے روح رواں ابرار الحق نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور وہی دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنا چاہتے ہیں۔ حزب اختلاف کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں ہرگز کمی نہیں ہوئی اور منڈی بہاؤ الدین کا جلسہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی تازہ ترین رپورٹس موجود ہیں کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مہنگائی کی شرح کئی گنا بڑھی ہے،پاکستان پٹرولیم اوراشیائے خوردونوش کی کئی چیزیں درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا رجحان ہے۔کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والی سپلائی چین بحال ہونے سے عالمی سطح پر صورتحال معمول پر آرہی ہے جس کے یہاں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورانشا اللہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes