روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکو راج کے سامنے سندھ پولیس بے بس

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں ڈاکو راج، گذشتہ روز کئی وارداتیں ہوئیں، لانڈھی میں ڈاکو دکان سے نقدی کے ساتھ پرفیوم اور بچوں کے کھلونے لے کر چلتے بنے،روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکو راج کے سامنے سندھ پولیس بے بس نظر آرہی ہے اور وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر قائد میں عملی طور پر چوروں، لٹیروں اور ڈاکووؤں کی حکومت ہے جب کہ پولیس کی حکمت عملہ صرف کاغذوں یا بیانات تک محدود رہ گئی، کراچی میں منگل کے روز لانڈھی، نیوکراچی، گلشن حدید، سولجر بازار میں ڈکیتیوں کی کئی وارداتیں ہوئیں جس میں کوئی بائیک سے محروم ہوا تو کسی کی دکان لٹ گئی،نیوکراچی سیکٹر تین میں دودھ کی دکان لوٹ لی گئی، دکان میں آگے لگی لوہے کی گرل بھی کام نہ آئی، اسلحہ دیکھ کر دکاندار نے کوئی مزاحمت نہ کی، ملزم گرل کی کھڑکی سے اندر گھسا، دراز سے رقم نکالی اور با آسانی فرار ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题