سر سبز اور صاف پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دیئے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت کی روشنی میں ضلع میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم اور جشن بہاراں کی تقریبات کو ایک با مقصد تفریح اور مستقبل سے ہم آہنگ پروگرام کے طور پر تقریبات کو آگے بڑھانے کے لئے سرکاری محکمے جس انداز سے کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں آنے والے کل کے لئے محنت کرنا ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ سر سبز اور صاف پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دیئے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کلین اینڈ گرین مہم اور جشن بہاراں کے دوسرے روز صنعت زار اوکاڑہ میں دستکاریوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد ،ڈسٹر کٹ مینجر صنعت زار ذوالفقار علی ،سوشل ویلفیئر آفیسر عار ف جج سمیت متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول دینا ہے جس کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ہونے والی تقاریب حسن انتظام کا نمونہ ہونا چاہییں جس میں لوگوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ آگاہی اور علم و ہنر سے متعلق لوگوں کو بتایا جائے ۔