فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمرفاروق نے کوآرڈینیٹر پی پی 107ملک مبشر شہزادکے ہمراہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈجکوٹ میں سالانہ سپورٹس گالا کے ایونٹ میں شرکت کی اورکلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا۔معاون خصوصی نے کالج میں اسلامیات اور انگلش کے مضامین میں بی ایس کلاسزکا افتتاح اور 4 نئے کلاس رومز کی منظوری بھی دی۔انہوں نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی پر طالبات میں شیلڈز اور کالج ملازمین میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈجکوٹ فائزہ یوسف کے علاوہ ملک شکیل احمد،ملک کاشف حمید چوہدری،عمران فرید اور دیگر معززین موجود تھے۔