اسلام آباد (یواین پی)حکومت نے اٹھائیس فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور والدین سے تعاون کی اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 28فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا آغاز ہورہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں بھرپورکردارادا کریں،معاون خصوصی نے کہا کہ مہم میں 43ملین سیزیادہ بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سینٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے،انھوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے، قومی مہم کے دوران 3لاکھ 39 ہزار 521 ورکرز گھر گھرجاکرحفاظتی قطر پلا ئیں گے،انھوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، 27جنوری کوپاکستان نیپولیو سے پاک ہونے کاایک سال کاہدف پورا کیا،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بل گیٹس انسدادِ پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔