غریب،نادار مریضوں کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہےمحمدسعید بٹ

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی شیخوپورہ محمد سعید بٹ و ممبران بیت المال کمیٹی میڈم نجم السحر، چوہدری گلفام ورک اور خالدہ انتصار نے مقامی سماجی تنظیم رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، ذہنی مریضوں کی علاج گاہ فاؤنٹین ہاؤس فارم فاروق آباد اورسیکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ سچاسودا کاوزٹ کیا رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام الشفاء آئی ہسپتال اور سلائی سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب اور نادار مریضوں کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس فارم میں زیر علاج ذہنی امراض کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹر صاحبان اور فاؤنٹین ہاؤس فارم کی انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ادارہ پورے ضلع شیخوپورہ میں نہیں ہے جس میں اتنے اعلیٰ طرز کا علاج معالجہ ہو رہا ہو انہوں نے محمد سعید ڈائریکٹر فاؤنٹین ہاؤس فارم کا شکریہ ادا کیا اور داخل مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مالی و تکنیکی امداد دینے کا وعدہ کیااس موقع پرصدر رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمد عارف انصاری، ابرار احمد جنرل سیکرٹری نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور بیت المال کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes