لاہور(یو این پی)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف پی پی 171 رانا نثار راٹھ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی میل ملاقاتیں صرف میڈیا کی شہ سرخی بننے کیلئے ہیں، اپوزیشن کی کشتی بیچ مندھار بھنور میں پھنس چکی ہے، اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔نثار راٹھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں آج بھی ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے، کرپٹ مافیا بغض کپتان میں اکٹھا ہوگیا، سب کرپٹ مافیا کے سامنے اکیلا کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑ کر اپوزیشن نے اپنے لیے گڑھا کھود دیا ہے۔ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اپوزیشن کو ایسی شکست فاش دیں گے کہ ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔